کمشنر گوجرانولہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ کا گورنمنٹ وویمن ڈگری کالج کٹھیالہ شیخاں اور واسو کا دورہ۔ تمام سکیموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 02 مارچ 2020 ) کمشنر گوجرانولہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ مفاد عامہ کے ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری، معیاری میٹریل اور شفافیت کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں، سکیموں کی جلد از جلد تکمیل کیلئے تمام فنڈز کی یوٹیلائزیشن کی جائے، ترقیاتی اسکیموں میں التواء اور کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کے ہمراہ نئے تعمیر ہونے والے گورنمنٹ وویمن ڈگری کالج کٹھیالہ شیخاں اور واسو کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ کام اور میٹریل کے معیار پر انہوں نے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ کالجز کے ٹرانسفارمر ایک ہفتے میں لگا نے اور دونوں کالجز کو ماہ میں پنجاب ہائیر ایجوکیشن کے ہینڈ اوور کرنے کی بھی ہدایت کی۔ کمشنر نے بعض تکنیکی رکاوٹوں اور مسائل پر ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ جمیل یوسف،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد فاروق اور دیگرز بھی موجود تھے۔ قبل ازیں ڈی سی آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ نے نئے بننے والے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ، ٹی ایچ کیو ہسپتالزاور ضلع میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر کمشنر گوجرانولہ سید گلزار حسین شاہ نے کہا کہ ضلع کے انتظامی امور اور بنیادی ضروریات کو پورا کیا جائیگا۔ ضلع میں ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے لہذٰا تمام منصوبے بر وقت مکمل کئے جائیں۔ جہاں فنڈز کی کمی ہوگی وہاں ضلع کی انتظامی امورز اور بنیادی ضروریات کو پورا کرکے جاری ترقیاتی پراجیکٹس ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں گے۔

کمشنر نے افسران کو باورکرواتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ، صحت، انفراسٹرکچر سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں کو مفاد عامہ میں جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تا کہ عوامی خواہشات کے مطابق تعمیراتی منصوبے لوگوں کی سہولت کا باعث بنیں اور لوگ ان سے بھر پور استفادہ حاصل کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی بر وقت تکمیل نہایت اہم ہے اس مقصد کیلئے سرکاری افسران عوامی نمائندوں کے ساتھ کوآرڈینیشن سے کام کریں۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی پراجیکٹ کے حوالے سے کنسلٹنٹ کی خدمات کو ترقیاتی کاموں کا لازمی حصہ بنایا جائے اور روڈ انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے افسران اورایگزیکیوٹنگ ایجنسیز آپس میں موثر رابطوں کے ذریعے اپنی نگرانی میں ترقیاتی سکیموں میں معیاری میٹریل ، شفافیت کو عمل میں لا کر بر وقت تکمیل کو ممکن بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں