سعودی عرب:ٹریفک حادثےمیں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق

سعودی عرب کے شہر دمام کے قريب ٹريفک حادثے ميں 6 پاکستانی مزدورجاں بحق ہوگئے۔

الجبیل رائل کمیشن کے قريب گاڑی بے قابوہوکر پل سے نيچے جاگری جس کے نتيجے ميں تمام 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔

جاں بحق افراد میں 3 کا تعلق سیالکوٹ سے تھا جن میں 2 سگے بھائی شان اور سلیمان شامل تھے،دیگر3 افراد ميں ایک کا تعلق وہاڑی ،دوسرے کا گوجرانوالہ اور تیسرے کا پشاور سےتھا ۔

تمام افراد کی میتیں رائل کمیشن اسپتال میں منتقل کردی گئيں ۔ میتیں لواحقین کے پاس پاکستان بھيجنےکے لیے پاکستانی کیمونٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت کوششيں شروع کردیں

اپنا تبصرہ بھیجیں