منڈی بہاؤالدین میں موٹر سائیکل چور گینگ سر گرم. شہر میں بڑھتی ہوئی موٹرسائیکل کی چوری اور ڈکیتی سے عوام میں خوف و ہراس پھیلنے لگا

منڈی بہاؤالدین میں موٹر سائیکل چور گینگ سر گرم.. شہر میں بڑھتی ہوئی موٹرسائیکل کی چوری اور ڈکیتی سے عوام میں خوف وہراس پھیلنے لگا. 6 فروری کو امام بارگاہ سجادیہ روڈ پہ گھر کے باہر سے سی ڈی 70 ہنڈا موٹر سائیکل رات 9 سے 10 بجے کے درمیان نامعلوم چور لے اڑے اور آج مورخہ 12 فروری رات 9 بجے کے قریب محلہ نور پور گجراں چوک سے پسٹل تان کر موٹر سائیکل چھین لیا گیا.

پولیس شہر کی صورت حالات سے بخوبی واقف ہیں تاہم چوری ڈکیتی کی وارداتوں سے عوام کی پریشان میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے . شہر کی اہم شاہراہوں پہ ناکہ بندی اور موثر گشت سے جرائم کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے.

ڈی پی او منڈی بہاؤالدین بدلتے حالات و واقعات پر قابو پانے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیں جن کا ہدف شہر میں بڑھتی ہوئی چوریوں اور ڈکیتیوں کا خاتمہ ہو جو جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے… والسلام منڈی بہاؤالدین کے عوام..

اپنا تبصرہ بھیجیں