ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک غضنفر علی اعوان نے حاکم مال فرسٹ فلور پر قائم منی گڈز شاپ (کورین برانڈ) کا افتتاح کر دیا

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 12 فروری 2020 ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک غضنفر علی اعوان نے حاکم مال فرسٹ فلور پر قائم منی گڈز شاپ (کورین برانڈ) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل رانا وحید، حاکم مال مینجر قیصر محمود ، ریڈر ٹو اے ڈی سی آر راجہ نذیر احمد، توقیر احمد، صارفین اور لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

قبل ازیں منی گڈز شاپ کے اونر نے مہمانان گرامی کو گڈز شاپ کے متعلق تفصیلاً بتایا کہ اس شاپ میں صارفین کی سہولت کیلئے مختلف کمپنیوں کے جدید اور سپیشل برانڈز کی اشیاءجن میں لیڈیز کاسمییٹکس، گارمنٹس اور چھوٹے بچوں کے سکولز بیگ، پنسل ربڑ، شاپنر اور پاﺅچ وغیرہ فروخت کیلئے دستیاب ہوں گے۔ منی گڈز شاپ کے قیام کا مقصد نا صرف رزق حلال کمانا ہے بلکہ عوام الناس کی خدمت بھی کرنا ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک غضنفر علی اعوان نے کہا کہ صاف ستھرے ماحول اور با اخلاق عملہ کے ساتھ لا جواب سروسز کے علاوہ حاکم مال میں بے مثال لوکیشن پر قائم منی گڈز کی بہترین پہچان ثابت ہوں گے۔انہوں نے زور دیا کہ منی گڈز شاپ میں معاشرے کے تمام طبقات کیلئے مناسب اور قابل پہنچ قیمتوں پر معیار اشیاءکی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔ یہی طریقہ کاروبار کی ترقی کا باعث بن سکتا ہے۔ بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور دیگر شرکاء نے کامیاب افتتاح کے بعد منی گڈز شاپ کی ترقی کیلئے دعائے خیر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں