حکومت میں بیٹھے مافیا نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا. عالمی منڈی میں پٹرول سستا ہونے کے باوجود حکومت عوام کو کوئی ریلیف دینے کو تیار نہیں۔ ضیغم مغیرہ

پھالیہ (تحصیل رپورٹر) جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی کے نائب امیر محمد ضیغم مغیرہ نے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھے مافیا نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے عالمی منڈی میں پٹرول سستا ہونے کے باوجود حکومت عوام کو کوئی ریلیف دینے کو تیار نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہے ملکی معیشت میں بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کا کردار انتہائی اہم ہے ان کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے منفی اثرات ملک میں ہر شعبے کے عوام اور معیشت پر پڑ رہے ہیں لیکن حکومت کو اس کا قطعی احساس نہیں۔ شہری ایک وقت کی روٹی کھانے سے بھی قاصر ہیں آئے روز گیس،بجلی اور آٹے کے نرخوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے.

موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات دینے میں پوری طرح ناکام ہے عوام پر مہنگائی کے بم گرانا حکومت نے معمول بنا لیا ہے تحریک انصاف کی حکومت پوری دنیا میں مذاق کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چھوٹے چھوٹے معاملات کو اس قدر الجھا دیتی ہے کہ ملک و قوم کو بین الاقوامی سطح پر سب کا سامنا کرنا پڑتا ہے تحریک انصاف حکومت کی کوئی ڈائریکشن نظر نہیں آ رہی تحریک انصاف باتوں سے زمین،آسمان ایک کرنا چاہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں