ہیلاں میں نائب تحصیلدار عدنان اشرف کی پولیس کے ہمراہ قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی۔ کروڑوں روپے مالیت کی 20 کنال 11 مرلے زمین واگزار

پھالیہ(تحصیل رپورٹر ) تھانہ پھالیہ کے علاقہ ہیلاں میں نائب تحصیلدار عدنان اشرف کی پولیس کے ہمراہ قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی۔کروڑوں روپے مالیت کی بیس کنال گیارہ مرلے زمین واگزار۔

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار کی زیر نگرانی نائب تحصیلدار پھالیہ عدنان اشرف نے پولیس کی مدد سے پھالیہ کے نواحی علاقے ہیلاں میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی بیس کنال گیارہ مرلےاراضی جو کہ حال ہی میں منظور ہونے والے گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی ملکیت تھی کے اور اس پر بااثر قبضہ مافیا قابض تھا کو واگزار کروا کر متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا۔

واگزار کروائی گئی اس زمین پر چند ماہ پہلے حکومت نے گورنمنٹ گرلز کالج برائے خواتین بنانے کی منظوری دی تھی جب انتظامیہ کی طرف سے زمین خالی کرنے کا کہا گیا تو قابضین نے عدالت سے سٹے آڈر لے آئے اہل علاقہ کی خصوصی کاوشوں سے عدالت کی جانب سے سٹے آڈر ختم ہوتے ہی آج زمین کو ٹریکٹر کی مدد سے حل چلا کر واگزار کروا لیا گیا اس موقع پر پولیس کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ کی بھی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں