تیز رفتار کار نے یو ٹرن لیتی ہوئی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ موٹر سائیکل سوار خاتون شدید زخمی. زخمی عورت ہسپتال منتقل۔ ویڈیو دیکھیں

پھالیہ روڈ پر ٹریفک حادثہ. موٹر سائیکل سوار خاتون شدید زخمی. پھالیہ روڈ منڈی بہاوالدین پر پیچھے سے آنیوالا موٹر سائیکل یوٹرن لیتی ہوئی کار سے ٹکرا گیا. خاتون شدید زخمی ہوگئی.ٹریفک جام .

ریسکیو1122 نے خاتون کو طبی امداد کے فوری بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا. تصادم سے کار اور موٹر سائیکل کا بھی نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. موٹر سائیکل سوار معجزانہ طور محفوظ رہا جبکہ موٹر سائیکل سوار خاتون زخمی ہو گئی.

یاد رہے اکثر پھالیہ روڈ پر کثرت ٹریفک کی وجہ سے چھوٹے بڑے حادثات معمول بن چکے ہیں. ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیساتھ ساتھ اہم شاہراہوں پر بالخصوص یوٹرن پہ اشارے نصب ہونے چاہیے.عوام الناس بھی شاہراہوں کو محفوظ بنانے کیلئے دوران ڈرائیونگ احتیاط اور توجہ سے کام لیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں