17سے 19فروری تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم میں منڈی بہاوالدین کے 2 لاکھ 74 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ سی ای او ہیلتھ

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 10 فروری 2020 ) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا ہے کہ انسداد پولیو کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے، حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنایاجائے اور اس مہم میں متعلقہ ارکان اسمبلی کو بھی شامل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ڈینگی ایک کمیونٹی مرض ہے اس کے تدارک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈینگی سیزن شروع ہونے سے قبل ہی ضلع ہی تمام متعلقہ محکمے ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے اقدامات کرتے ہوئے سرویلینس کو مزید تیز کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں آمدہ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں اور انسداد ڈینگی (ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی ، ڈی ایچ اوز ، ڈاکٹر افتخار احمد، ڈاکٹر فضل اعوان، ایم ایس ڈی ایچ کیواختر حسین بلوچ، ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ ڈاکٹر صدف خالق کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

قبل ازیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بتایا کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین میں 17سے 19فروری تک انسداد پولیو مہم جاری رہے گی جبکہ 20,21کو کیچپ ڈیز ہوں گے ۔ ڈاکٹر محمد علی مفتی نے بتیا کہ اس جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے 2،74،726بچوں کوپولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائینگے ۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے تحت گھروں، سکولوں، جھونپڑیوں، لاری اڈوں، ریلوے سٹیشن، بھٹہ جات اور عوامی مقامات پر بھی 5سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے پلانے کا انتظام کیا گیا ہے اور محکمہ صحت کی 69فکسڈ ٹیمیں، گھر گھر جانے والی 614ٹیمیں ،داخلی اور خارجی راستوں پر 36ٹیمیں ،69یوسی ایم اوز جبکہ138ایریا انچارج اس کام کیلئے مقرر کئے گئے ہیں اس کے علاوہ ضلعی کی حدود میں مختلف جگہوں پر ماڈل ٹرانزٹ پوائنٹس بھی قائم کر دئےے گئے ہیں۔

جس پرڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا کہ کسی بھی علاقے کا بچہ ویکسین پینے سے محروم نہ رہے بالخصوص خانہ بدوش اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے مزدوروں کے مسنگ بچوں کو ہر گز نظر انداز نہ کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی حسب روایت سپاٹ چیکنگ بھی کی جائے ۔دریں اثناءسی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمحمد علی مفتی نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے بتایا کہ ممکنہ ڈینگی کی صورتحال کے پیش نظر اور ڈینگی کے سد باب کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موثر مانیٹرنگ کے ذریعے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے، انسداد ڈینگی کے سلسلے میں محکمانہ کوششیں ماند نہیں پڑنی چاہئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں