چین میں کرونا وائرس سےمزید97 ہلاکتیں

چین میں کرونا وائرس سے مزید 97 ہلاکتوں کے بعد اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 908 ہوگئی ہے۔

چین میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں مرنے والوں ميں امريکی اور جاپانی شہری بھی شامل ہيں ۔ حکام کے مطابق دنيا بھرميں مزید 3 ہزار افراد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کے بعد مريضوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

چین میں ایک ہی روزکے دوران اس وائرس سے مزید 97 ہلاکتیں سب سے بڑی تعداد ہے۔ روز بروز اس سے متاثر ہونے والی افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اب تک 40 ہزار 171 لوگ وائرس کا شکار ہوئے جبکہ ایک لاکھ 87 ہزار 518 افراد کی طبی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

چین کے حکام کے مطابق اب تک 3 ہزار 281 افراد کو علاج کے بعد گھربھیجا جاچکا ہے۔

رواں فتے کے اختتا م تک کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2003 میں پھیلنے والے سارس کی وبا سے تجاوز کر گئی تھی جس سے دنیا بھر میں 774 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا وائرس پر تحقیق میں مدد کے لیے ایک ٹیم بیجنگ روانہ کی ہے کیونکہ اب تک ہونے والی ہلاکتوں میں 2 کے علاوہ باقی تمام چین میں ہوئی ہیں۔ یہ 2 ہلاکتیں ہانگ کانگ اور فلپائن میں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس نئے وائرس 2019-این کویو کی تشخیص سب سے پہلے چین کے صوبے ہوبائی کے دارالحکومت ووہان میں ہوئی تھی جو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کا شکار ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق وائرس ابھی بھی ہوبائی میں ہی مرکوز ہے اور گزشتہ 4 روز کے دوران متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تھوڑااستحکام دیکھنے میں آیا۔

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے چین میں نئے قمری سال کی چھٹیاں 31 جنوری سے آگے بڑھادی گئی تھیں، جو آج ختم ہوگئی ہیں۔ احتیاط کے پیشِ نظراوقاتِ کار میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ہوبائی صوبے میں اسکول کم ازکم یکم مارچ تک بند رہیں گے۔

دوسری جانب ہانگ کانگ میں بحری جہاز کے مسافروں کو اترنے کی اجازت دے دی گئی کیونکہ ٹیسٹوں عملے سمیت کسی افراد میں انفیکشن نہیں پایا گیا تھا۔ورلڈ ڈریم نامی بحری جہاز پر 8 مسافروں کے اس وائرس کے شکار ہونے کے انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا تھا۔

اتوارکو فرانس کے وزیر صحت اگنیس بزین کی جانب سے بھی 5 نئے مریضوں میں کرونا وائرس پائے جانے کی تصدیق کی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔وزیرصحت کے مطابق پانچوں افراد برطانوی شہری ہیں جو ایک ہی پہاڑی بنگلے میں مقیم تھے۔ ان کی حالت سنگین نہیں تاہم اسی بنگلے میں رہائس پزی مزید 6 افراد زیر نگرانی ہیں۔

ہنگری ميں کرونا وائرس سے متعلق جھوٹی خبريں پھيلانے والا نيٹ ورک پکڑ گيا، پوليس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرليا،ملزمان انٹرنيٹ پر کرونا وائرس سے متعلق خوف وہراس پھيلا رہے تھے۔

ادھر سنگاپور ميں بھی 7 نئے مريضوں ميں کرونا کی تشخیص کے بعدتعداد 40 ہوگئی ۔ جنوبی کوريا ميں مريضوں کی تعداد 25 ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں