کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کالج چوک منڈی بہاولدین کے مقام پر کشمیر ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام کشمیر ریلی نکالی گئی جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ تصاویر دیکھیں

منڈی بہاولدین کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منڈی بہاولدین میں کالج چوک کے مقام پر کشمیر ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام کشمیر ریلی نکالی گئی جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی

منڈی بہاولدین کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن کے دوران بھارتی درندگی کا شکار ہونے والے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منڈی بہاؤالدین کے عوام اور سماجی حلقوں نے نے خصوصی ریلی نکالی ریلی کی قیادت کشمیر ایکشن کمیٹی منڈی بہاؤالدین کے صدر چوہدری شہزاد انجم نے کی ریلی نے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کی تصاویر اٹھا کر اور بینرز اٹھا کر اقوام عالم کو بیدار کرنے کی کوشش کی ریلی مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب منڈی بہاوالدین پہنچی جہاں پر چودھری شہزاد انجم نے ریلی کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

کہ کشمیرکے لوگ آج اقوام عالم سے ایک سوال کر رہے ہیں کہ ہمیں آزادی کے لیے لیے اتنی بڑی سزا کیوں دی جارہی ہے کشمیر کی عوام آرام سے نہیں بیٹھیں گے ریلی میں بچوں نے سروں اور جسم کے اوپر پٹیاں باندھ کر اور زخم دکھا کر کشمیر میں ہونے والے درندگی کے مناظر کی منظر کشی کی. اس موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے اور اقوام عالم سے مطالبہ کیا گیا کہ نہتے کشمیریوں پر فوری طور پر ظلم بند کیا جائے اور لاک ڈاؤن ختم کر کے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادی دیا جائے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوگا ہمارا احتجاج ہر فورم پر جاری رہے گا.

اس موقع پر حاجی امتیاز چودھری MNA ناصر خان سیال Dpo مہتاب وسیم Dco اسد ادریس دیوان صدر انجمن تاجران راوُ اشرف حسینی و دیگر مزہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں