یکم فروری سےلاکھوں صارفین کا واٹس ایپ بند ہو جائے گا

دنیا بھرمیں لاکھوں صارفین مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ سے آج (یکم فروری 2020 ) کو محروم ہوجائیں گے۔

واٹس ایپ استعمال کرنے والے وہ صارفین جن کے اینڈرائڈ اور ایپل اسمارٹ فونز پر صرف پرانے آپریٹنگ سسٹمز چلائے جا سکتے ہیں، آج سے واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت سے محروم ہوجائیں گے۔

فیس بک کی زیر ملکیت واٹس ایپ کے مطابق یہ اقدام صارفین کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری تھا جس کے تحت اینڈرائڈ 2.3.7 یا آئی فون آئی او ایس 8 یا اس سے پرانا ورژن استعمال کر نے والے صارفین اب واٹس ایپ نہیں چلا سکیں گے۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ اب جن آپریٹنگ سسٹمز کو سپورٹ نہیں کرے گا، وہ اب نئے فونز میں نہیں ڈالے جاتے، نہ ہی انہیں اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے جبکہ بیشترصارفین اگر اپنا آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کر لیں تو واٹس ایپ میسجنگ سروس دوبارہ استعمال کی جاسکے گی۔

صرف آئی ایس او رکھنے والے فونز مثلا آئی فون 4 پر واٹس ایپ نہیں چلائی جاسکے گی۔

وٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو سب سے پہلے اس حوالے سے 2017 میں متنبہ کیا گیا تھا۔ کمپنی کے مطابق بلاشبہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا مگر اس لیے ضروری بھی تھا تاکہ ہم صارفین کو اپنے پیاروں سے بات کرنے کے لیے بہترخدمات فراہم کرسکیں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ گزشتہ 10 سال کے دوران دنیا بھر میں چوتھی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ ہے۔ اس سے قبل واٹس ایپ نے 2016 میں کئی اور31 دسمبر 2019 کو تمام ونڈوز فونز کے لیے سپورٹ ختم کر دی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں