کچہری روڈ منڈی بہاوالدین پر گھر میں آتشزدگی‘ آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع۔ واقع کی ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 30 جنوری 2020 ) کچہری روڈ پر واقع فوم کے گودام کے اوپر گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی فرسٹ رپسانڈر فائرٹیم نے موقع پر پہنچ کر فوری امدادی کاروائی شروع کی۔

گھرکے ایک کمرے میں موجود تمام سامان جل کا خاکستر ہو گیا جبکہ لاکھوں مالیت کا سامان بروقت آپریشن کی وجہ سے محفوظ کر لیا گیا۔ اس آپریشن میں ریسکیو کی چار گاڑیوں اور 10اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کی نگرانی خود ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر عمران خان صاحب نے کی ۔

اس دوران انہوں نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گھروں میں الیکٹرک وائرنگ اچھی کوالٹی کی استعمال کرنی چاہئے تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں