موضع لک میں ٹریفک حادثے میں ہلاکت کا معاملہ۔ ڈی ایس پی پھالیہ نے احتجاج کے موقع پر پہنچ کر مزاکرات کے بعد فوری پرچہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

موضع لک میں گزشتہ روڈ ایکسیڈینٹ میں ہلاکت کے معاملے پر احتجاج ، ایس ایچ او پھالیہ حسنات شاہ کو برطرف کیا جائے احتجاج میں شامل لوگوں کا مطالبہ

پھالیہ روڈ بلاک احتجاج پھالیہ گجرات سرگودھا روڈ بلاک ، موضع لک کے رہائشی مختار احمد جو کہ ایکسیڈینٹ کی وجہ سے وفات پا گئے تھے ، پولیس نے کسی قسم کی کاروائی نہ کی ھے بلکہ لواحقین کا یہ کہنا تھا کہ ہمیں ایس ایچ او پھالیہ حسنات شاہ نے یہ کہا ھے کہ کھوتی مری ھے بندہ تو کوئی مرہ ہی نہی آپ کا پرچہ ھو ہی نہی سکتا ۔

جبکہ ڈی ایس پی صاحب پھالیہ نے موقع پر پہنچ کر مزاکرات کے بعد فوری پرچہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا اور ایس ایچ او پھالیہ کی لاپرواہی غفلت کے خلاف ڈی پی او صاحب کو تحریری شکایت کرنے کا وعدہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں