صوبائی سیکرٹری ہیلتھ اور کمشنر گوجرانوالہ کا نئے و پرانے ڈی۔ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاوالدین کا دورہ۔ پرانے ہسپتال سے نئے ہسپتال میں سامان کی منتقلی سے متعلق افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں۔ سیکرٹری ہیلتھ

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 15 جنوری 2020 ) صوبائی سیکرٹری ہیلتھ (ریٹائرڈ) کیپٹن محمد عثمان نے کہا ہے کہ عوامی ضروریات اور شعبہ صحت کی بہتری کے پیش نظر دونوں ہسپتالوں کو فعال بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، نئے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 10 طبی شعبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، نئے ہسپتال کی چار دیواری، اراضی اور دیگر مسائل دیکھے ہیں ان کو قانونی طریقے سے نپٹایا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں نئے اور پرانے ڈی ایچ کیوز ہسپتالوں کے دورے کے دوران کیا ۔اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن زاہد اختر زمان ، ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ حافظ غلام مرتضیٰ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی، ایکسیئن بلڈنگ عبدالغفار، ڈی او بلڈنگ، ایم ایس اختر حسین بلوچ اور دیگرز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری ہیلتھ (ریٹائرڈ) کیپٹن محمد عثمان نے کہا کہ ضلع کے عوام الناس خوش ہیں کہ ان کے علاقے میں ان کی ضروریات کے مطابق طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پرانے ہسپتال سے نئے ہسپتال میں سامان کی منتقلی سے متعلق افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے کیونکہ کسی بھی ہسپتال میں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مشینری اور آلات کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ۔سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ عوام میں صحت کی جدید ترین سہولیات کی فراہمی سردار عثمان بزدار حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے یہی وجہ ہے کہ سرکاری مشینری دکھی انسانیت کو بلا تفریق صحت کی سہولیات کی فراہمی اور حکومتی پروگرام پر عملدآمد پر کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔

انہوں نے پرانے ہسپتال کے نئے او پی ڈیز شعبوں چار دیواری کے علاوہ پرانے ہسپتال میں ایمرجنسی، جنرل وارڈ، فارمیسی، ڈینگی وارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں پر مریضوں کو مہیا کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر انہوں ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ہیلتھ کو نئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی بہتری کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی دیں۔

اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ نے کہا کہ نئے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں فی الحال او پی ڈی کے 10شعبوں جن میں ناک، کان ،گلا، امراض چشم ، امراض اطفال شعبہ این سی ڈی ، نفسیات، ہیپاٹائٹس، تپ دق اور دیگرز شعبوں نے کام شروع کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بزدار حکو مت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت طبی علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے کثیر فنڈز مہیا کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ صوبہ بھر میں سحت میں جدیدطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ہیلتھ کی جانب سے ہسپتالوں میں کئے جانے والے بہترین انتظامات اور اقدامات کو سراہااور اسی جذبے کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

صوبائی سیکرٹری ہیلتھ اور کمشنر گوجرانوالہ کا نئے و پرانے ڈی۔ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاوالدین کا دورہ۔ پرانے ہسپتال سے نئے ہسپتال میں سامان کی منتقلی سے متعلق افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں۔ سیکرٹری ہیلتھ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں