سپورٹس جمنیزیم میں اے جی ایس سکول منڈی بہاﺅالدین اور ملکوال کیمپس کے درمیان سالانہ سپورٹس گالا کا اہتمام۔ ڈی۔پی۔او منڈی بہاوالدین کی بطور مہمان خصوصی شرکت

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 14 جنوری 2020 ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ناصر سیال نے کہا ہے کہ کھیلیں ہمیں صحت مند اور توانا رکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے اندر نظم و ضبط اور ہر طرح کے نتائج برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرتی ہیں۔ کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرنے سے صحت مند معاشرے کے قیام میں معاونت مل سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں سپورٹس جمنیزیم میں منعقدہ اے جی ایس سکول منڈی بہاﺅالدین اور ملکوال کیمپس کے درمیان سالانہ سپورٹس گالا میں جیتنے والے بچوں سے خطاب اور انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، ڈی او سپورٹس حاجی عبدالوحید گجر، ڈائریکٹر اے جی ایس میڈیم زرتاشیہ زریں، پرنسپل اے جی ایس مرزا شفیق ایڈووکیٹ، سیاسی و سماجی شخصیت خالد وڑائچ اور دیگرز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈی پی او محمد ناصر سیال نے کہا کہ کھیلیں نوجوانوں میں سپورٹس مین سپرٹ کا جذبہ پیدا کرتی ہیں اور انہیں معاشرے کا ایک فعال شہری بنانے میں بھی مدد دیتی ہیں۔ کھیلیں معاشرے میں رواداری بھائی چارے اور حب الوطنی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان سے بچوں میں برداشت اور مل جل کر کام کرنے کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔ کھیلیں بچوں کی کردار سازی میں نمایاں رول اد ا کرتی ہیں جو بچے صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں وہ ہمیشہ صحت مند رہتے ہیںاور بڑے ہوکر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم۔این۔اے حاجی امتیاز احمد نے قائداعظم سٹیڈیم گراﺅنڈ میں کبڈی میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں سے تعارفی ملاقات کی اور ونر اور رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

انہوں نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اگر اسی طرح ملک کیلئے کام کرتے رہے تو جلد بہت آگے نکل جائینگے۔ڈی او سپورٹس حاجی عبدالوحید گجر نے کہا کہ کھیلوں سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیل کے میدان آباد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جسم کو تندرست و توانا رکھنے بالخصوص نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے اور انہیں معاشرے کا صحت مند اور کارآمد شہری بنانے کیلئے ہمیں کھیل کے میدان آباد کرنا ہونگے اور سپورٹس کو فروغ دینا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں