ضلعی پوليس کی بڑی کارروائی، 30 کروڑ روپے کی منشيات کی بھاری کھیپ پکڑ لی،2 منشيات اسمگلر گرفتار، مقدمہ درج ،DPO ناصر سیال

منڈی بہاوالدین (ظہیر سیال) ضلعی پوليس کی بڑی کارروائی، 30 کروڑ روپے کی منشيات کی بھاری کھیپ پکڑ لی، 2 منشيات اسمگلر گرفتار، مقدمہ درج ،DPO ناصر سیال

منڈی بہاوالدین: ضلعی پوليس سپہ سالار ناصر سیال کی سربراہی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی جاری، پوليس تھانہ پھالیہ نے دوران گشت ہیلاں روڑ پر تیز رفتار کار کو روکا تو دوران چیکنگ کار سے 27 کلو ہیروٸن اور 2 کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرکے ملزمان کےقبضہ سے ہیروٸن، چرس اور کار برآمد کر لی،

گرفتار ملزمان میں شوکت حسین اور ایام احمد کا تعلق صوبہ کے پی کے کے ضلع پشاور سے ہے،ملزمان عرصہ داراز سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشيات سمگلنگ کرتے تھے،منشيات کی عالمی منڈی میں قیمت 30 کروڑوں روپے مالیت بتائی جاتی ہے، پوليس تھانہ پھالیہ نے 2 ملزمان کے خلاف سنگين دفعات کے تحت سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،

اس موقع پر ڈی پی او ناصر سیال نے اپنے جوانوں کی بہتری کارکردگی کا سراہا، اس موقع پر ڈیس ایس پی پھالیہ سرکل حافظ امتياز، ڈی ایس پی افتخار دیو، ڈی ایس پی سی آٸی اے سٹاف عامر شاہین گوندل اور ایس ایچ او پھالیہ سید حسنات شاہ شامل تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں