آئی ٹی انچارج قسور عثمان کا اڈا چاڑانوالہ پر جائے واردات کا دورہ،متاثرین کو جلدازجلد نامعلوم چور ٹریس کرنے کی یقین دہانی

منڈی بہاؤ الدین( مجزین حسین بلال) گزشتہ روز اڈا چاڑانوالہ پر سینئر صحافی رفاقت علی شیخو کی سبحان موبائل شاپ سے نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیتی موبائل فون سیٹ , 67 ہزار روپے نقدی اور رجسٹر کھاتہ جات چرا کر لے گئے تھے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سینئر صحافی رفاقت علی شیخو کی ” سبحان الیکٹرونکس اینڈ موبائل “نامی دوکان کو نامعلوم چوروں نے نقب زنی سے لوٹ لیا تھا چوردوکان کی چھت پھاڑ کر اندر اتر گئے اورلاکھوں روپے مالیت کے 69 عدد موبائل فون سیٹ ، 67ہزار روپے نقدی ,درجنوں میموری کارڈ ،درجنوں یو ایس بی ڈیوائس،بہی کھاتہ جات اور لین دین کے ریکارڈ کی کتابیں اور دیگر اہم دستاویزارت چرا کر لے گئے تھے۔

ڈی پی او منڈی بہاوالدین ناصر خان سیال نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے آئی ٹی انچارج قسور عثمان کو جیو فینسنگ کے لئے جائے وقوعہ پر بھیجا۔آئی ٹی انچارج قسور عثمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور اہم شواہد کو جمع کیا۔ اس موقع پر قسور عثمان نے متاثرین کو جلدازجلد ملزمان ٹریس کرنے کی یقین دہانی کروائی.

بعدازاں سب انسپیکٹر قسور عثمان نے ہیلاں پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس واردات کو ٹریس کرنے کے لئے ڈی پی او منڈی بہاوالدین کی ہدایت پر تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جلد ازجلد ملزمان کو ٹریس کر لیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں