حاجی محمد اکرم حافظ آباد والے ہڈی جوڈ پرانی پنڈی عطائی ہڈی جوڈ لوگوں کے لیے عذاب بن گیا، ڈی سی نوٹس لیں

منڈی بہاؤالدین ( ملک روف زبیر ) حاجی محمد اکرم حافظ آباد والے ہڈی جوڈ پرانی پنڈی عطائی ہڈی جوڈ لوگوں کے لیے عذاب بن گیا، ڈی سی نوٹس لیں، کئی لوگوں کو ٹیکہ لگا کر موت کے گھاٹ اتار چکا ہے.

تفصیلات کے مطابق پنڈی پرانی میں قائم عطائی جعلی ڈاکٹر محمد اکرم المعروف حافظ آباد والے ہڈی جوڈ لوگوں کی ہڈیاں اور جوڈ جوڈنے کی بجائے ساری زندگی کے لیے اپاہج بنانے میں مصروف ہے. حاجی محمد اکرم عطائی ہڈی جوڈ سرعام لوگوں کو کہتا ہے کہ محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ماہانہ منتھلی 20 ہزار روپے دیتا ہوں.

کچھ عرصہ پہلے بھی اس عطائی ڈاکٹر کے ٹیکہ لگنے کی وجہ سے ایک شہری جان کی بازی ہار گیا تھا. شہری کے مرتے ہی یہ عطائی دکان چھوڑ کر بھاگ گیا تھا. کچھ دن دکان بند رکھنے کے بعد اس نے دوبارہ لوگوں کی جانوں اور ہڈیوں جوڈوں سے کھیلینے کا دھندہ مزید عروج سے شروع کر دیا ہے.

ہماری تحقیقاتی ٹیم کو اس کے ہمسائے دکانداروں نے بتایا کہ اس نے ٹیکوں سے بھرا ایک جھولا اندر رکھا ہوا ہے. اور یہ بہت سے لوگوں کو ساری زندگی کے لیے معزور بنا چکا ہے اور بہت لوگوں پر تجربات کرتے ہوئے اس نے غلط انجکشن لگا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے. لیکن محکمہ صحت اس کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہے. ڈی سی مہتاب وسیم نوٹس لے کر عطائی ہڈی جوڈ کا کلینک فوری بند کروائیں تاکہ مزید لوگ اس سے بچ سکیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں