سیکرٹری ڈی آر۔ٹی۔اے اور ڈی۔او انڈسٹریز کی زیر نگرانی کرشنگ سیزن کے دوران حادثات سے ممکنہ بچاﺅ کیلئے ضلع بھر میں گنے کی ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز اور لائٹیں نصب کی گئیں

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 8 جنوری 2020 ) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی ہدایت پرسیکرٹری ڈی آر ٹی اے ملک محمد طاہر اور ڈی او انڈسٹریز راجہ گلفام حیدر کی زیر نگرانی کرشنگ سیزن کے دوران حادثات سے ممکنہ بچاﺅ کیلئے ضلع بھر میںگنے کی ٹرالیوںکے پیچھے ریفلیکٹرزاور لائٹیں نصب کی گئیں۔

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ ان ریفلیکٹرز لگانے کا مقصد رات کے اوقات میں ڈرائیور اپنے آگے جانے والی گاڑی کو بآسانی دیکھ سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی آسکتی ہے اور ٹریفک کے عمل میں بہتری اور آسان بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور حضرات شدید دھند اور رات کے اوقات میں لگائی گئی لائٹوں کو آن رکھیں اور اگر کہیں رکھنا ہو تو ٹرالی کو روڈ پر کھڑا نہ کریں بلکہ ایک سائیڈ پر لگا دیں کیونکہ شدید دھند میں زیادہ تر حادثات کا سبب بڑی گاڑیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرگودھا روڈ پر تیز رفتار دو کاریں سڑک کنارے کھڑی گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئیں۔حادثے میں شادی شدہ نوبہتا جوڑا جاں بحق۔ ایک ہی فیملی کے چار افراد زخمی

انہوں نے کہا کہ کرشنگ سیزن میں ٹرالیوں پر لائٹیں اور ریفلیکٹر لگانے کی مہم کی وجہ سے حادثات میں نمایاں کمی ہوگی اور یہ مہم شہریوں کی قیمتی جانوں کو بچانے میں معاون و مددگار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگرہم ٹریفک کے سادہ اور عام فہم اصولوں کی پاسداری والے بن جائیں تو ہم بھی دنیا میں مہذب قوم ہونے کا اعزاز حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں