اسسٹنٹ کمشنر ملکوال کا علی الصبح شہر کی سبزی وپھل منڈی کا دورہ۔ آڑھتیوں اور نیلامی کے ممبران کو ہدایات دیں

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 03 دسمبر2019 ) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ملکوال نعمان فاروق تارڑ نے علی الصبح شہر کی سبزی وپھل منڈی کا دورہ کیا. انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں بولی کے عمل کا جائز ہ لیا اور اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کروائی.

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے آڑھتیوں اور نیلامی کے ممبران سے کہا کہ وہ عوام کی قوت خرید کے مطابق کم شرح منافع پر پھل اور سبزیاں فروخت کریں اور صارفیں کے حقوق کا خیال رکھیں حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزی و پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جا رہا ہے منڈی میں نیلامی کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ تحصیل انتظامیہ حکومتی ہدایت پر شہریوں کو ازاں نرخوں پر ضروری اشیاء خردنوش سمیت پھل اور سبزی کی فراہمی کے لیے پوری طرح متحرک ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:
منڈی بہاوالدین میں آج فروٹ کے تازہ ترین ریٹ
منڈی بہاوالدین میں آج سبزی کے تازہ ترین ریٹ
منڈی بہاوالدین میں آج گوشت، انڈے کے تازہ ترین ریٹ

انہوں نے کہا منڈیوں میں من مانی منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔منڈیوں میں خریداری کے لیے دوکانداروں اور صارفین کو مناسب نرخوں پر اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ وہ عام مارکیٹ میں مقررہ نرخ کے مطابق اشیاءکی خریدو فروخت کر سکیںانہوں نے مزید کہا سبزی و فروٹ منڈی کہ علاوہ بازاروں اور مارکیٹوں میں بھی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کاروائی عمل میں لا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں