پھالیہ روڈ پر واقع چائینہ تھراپی سنٹر کو عطایئت کے خلاف جاری مہم میں سیل کر دیا گیا

عطائی ہسپتال کے خلاف بڑا آپریشن….

منڈی بہاؤالدین ( شاہد راتھوڑ ) پھالیہ روڈ پر واقع چائینہ تھراپی سنٹر کو عطایئت کے خلاف جاری مہم میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیم جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار, ڈاکٹر خالد حسین عباسی اور ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر غلام عباس سندھیلہ نے اسے پنجاب ہیلتھ کیر کمیشن ایکٹ 2010 اور ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت سیل کر دیا،

میاں مختار مدعی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چائنہ تھراپی سنٹر ایک عطائی ڈاکٹر نے بنایا ہوا تھا جہاں مشینوں پر تھراپی کر کے لوگوں سے لاکھوں روپے ماہانہ بٹورا جاتا تھا…

اپنا تبصرہ بھیجیں