ناقص تفتیش پر تھانہ ملکوال کے سب انسپکٹر طارق محمود کیخلاف مقدمہ درج

ملک وال ( نامہ نگار ) ڈی پی او ناصر سیال کا ناقص تفتیش پر ایکشن تھانہ ملکوال کے ڈکیتی کیس کی ناقص تفتیش پر سب انسپکٹر طارق محمود کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا .

تفصیلات کیمطابق ڈی پی او منڈی بہاءالدین کی ہدایت پر تھانہ ملکوال کی چوکی چوٹ دھیراں کے انچارج سب انسپکٹر طارق محمود کیخلاف ناقص تفتیش انکوائری کی گٸی.

الزام ثابت ہونے پر ایس ایچ او تھانہ ملکوال اشتیاق خان کی مدعیت میں زیر دفعہ 155C کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں