اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کا سرکاری نرخوں سے زائد ریٹ وصول کرنے والے بھٹہ مالکان اور دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار کا سرکاری نرخوں سے زائدریٹ وصول کرنے والے بھٹہ مالکان اور دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن ۔

حکومتی نرخوں سے زائد ریٹ پر اینٹیں فروخت کر نے والوں پر بھاری جرمانے عائد کر دئیے ۔اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے تھانہ پھالیہ اور تھانہ قادر آ باد کے علاقوں بھوا حسن، سیدا ، موسی کلاں، بھیکو موڑ اور بھیکے وال میں بھٹہ خشت کا دورہ کیا۔ ان کے ریٹ چیک کیے اور حکومتی نرخوں سے زائد ریٹ پر اینٹیں فروخت کرنے والوں پر مجموعی طور پر 53 ہزار کے جرمانے عائد کئے۔

بعد ازاں انہوں نے کھاد کھل، بیف ،مٹن اور چکن فروشوں سے ریٹ لسٹیں چیک کیں جو کہ موجود نہ تھیں۔ اور بعض دوکاندار اس سے تجاوز کر رہے تھے۔ اس پر ان دوکانداروں کو مجموعی طور پر 30 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے اور ان کو وارننگ دی کہ حکومتی ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خورونوش فروخت کریں بصورت دیگر دکانوں کو سیل کر دیا جائے گا ۔

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کس کو بھی مصنوعی گرانفروشی کے ذریعے لوگوں کہ جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اینٹ کی قیمت فی ہزار 6600 روپے ہے کرایہ سمیت 7000 ہزار لیے جا سکتے ہیں ۔اس سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی حکومتی ریٹ سے زیادہ قیمت وصول کرنے والے بھٹہ مالکان اور دکانداروں کی نشاندہی کریں تاکہ ایسے سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں