واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں اہم تبدیلی

واٹس ایپ صارفین کیلئے اسٹیٹس میں ایک نئے فیچرکا اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت اب وہ اپنی اسٹوریزکو براہ راست فیس بک پربھی شیئرکرسکتے ہیں۔

گوکہ انتظامیہ کی جانب سےاس نئے فیچرکا بے ضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن سوشل میڈیا صارفین ہربات کی خبررکھتے ہیں۔ بیشترصارفین نے اس حوالے سے ٹویٹس کی ہیں

واٹس ایپ اسٹیٹس میں پوسٹ کی جانے والی تصاویر، پوسٹ یا کوئی بھی ویڈیو 24 گھنٹے بعد ازخود ختم ہوجاتی ہے۔ اس نئے فیچر کے تحت صارفین اپنے اسٹیٹس کو بطور فیس بک اسٹوری  یا مختلف ایپس پربھی شیئر کرسکتے ہیں جن میں انسٹاگرام، گوگل فوٹوز، جی میل سمیت دیگر شامل ہیں۔

واٹس ایپ پر اسٹیٹس ٹیب پرجائیں تو نیچے ہی فیس بک اسٹوری کا آپشن موجود ہوگا۔ دیگر ایپس پر شیئر کرنے کیلئے “مائی اسٹیٹس” کے برابر میں مینیو پر کلک کریں۔ اس کے بعد شیئر کے آپشن کا انتخاب کر کے جہاں بھی واٹس ایپ اسٹیٹس شیئرکرنا ہو کردیں

صارفین کو اشیئر کرنے کے لیے واٹس ایپ اکاﺅنٹ کو فیس بک اکاﺅنٹ سے لنک کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یہ اینڈرائیڈ فون میں ڈیٹا شیئرنگ اے پی آئی کے ذریعے ہوگا

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا

اسٹیٹس آٹومیٹک طورپرکسی اور پلیٹ فارم پر شیئر کرنے کا آپشن موجود نہیں ہوگا بلکہ صارفین خود اسے شیئر کرنے کے لیے منتخب کریں گے۔ فیچر نہ ملنے کی صورت میں واٹس ایپ ورژن کو اپ ڈیٹ کرلیں۔

یہ نیا فیچر ایک ایسے وقت میں متعارف کروایا گیا ہے جب فیس بک انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میسنجر کو یکجا کرنے جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں