واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ نے کسی بھی شخص کے اسٹیٹس کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیچر متعارف کروایا ۔

نئے فیچر کے تحت صارفین ناپسندیدہ شخص کے اسٹیٹس کو مکمل طور بند کر کے اسٹیٹس سیکشن سے غائب کر سکیں گے۔

اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے ایسا فیچر متعارف کروایا گیا تھا جس میں صارفین کسی بھی شخص کے اسٹیٹس کو بند کرسکتے تھے مگر وہ اسٹیٹس موبائل اسکرین کو سکرول کرنے کے بعد اسٹیٹس سیکشن میں سب سے نیچے نظر آتا تھا ۔

اسٹیٹس کو مکمل طور پر بند کرنے کے اس فیچر کو ابھی واٹس ایپ کے تمام صارفین استعمال نہیں کر سکیں گے کیونکہ یہ صرف واٹس ایپ کے اپڈیٹڈ ورژن پر موجود ہے 

اپنا تبصرہ بھیجیں