ڈی سی او کاہیلاں میں4مویشیوں کی اچانک موت کا سخت نوٹس،ڈی ایل او کو تحقیقات کا حکم

DCO Mandi Bahauddin Muzaffar Khan Sialواقعے کی مکمل تفصیلات سے لاعلمی پراظہار ناپسندیدگی، ڈی ایل او کو وارننگ، اے سی پھالیہ کو خود موقع پر جاکر حقائق معلوم کرنے کی ہدایتی
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی او مظفر خان سیال نے چند روز قبل پھالیہ کے موضع ہیلاں میں4مویشیوں کی اچانک موت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر کو تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک کو ضلع بھر میں جانوروں کے سروے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مویشیوں کی ہلاکت کے حقائق سامنے لائے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی جانور کی ویکسی نیشن نہ ہونے سے موت واقع نہ ہو۔ڈی سی او نے کہا کہ مویشی کسانوں کا بڑا اثاثہ ہوتے ہیں انہیں کسی صورت میں ناگہانی ہلاکت سے بچانے کے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے اس واقعے کی مکمل تفصیلات سے لاعلمی پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایل او کو وارننگ بھی جاری کی اور اے سی پھالیہ بلال فیروز جوئیہ کو خود موقع پر جاکر حقائق معلوم کرنے کی ہدایت کی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں