لاہور ہائی کورٹ نے اے سی پھالیہ کو زرعی انکم ٹیکس سے روک دیا

court adalat jailمنڈی بہاؤالدین: لاہور ہائی کورٹ نے اے سی پھالیہ کو زرعی انکم ٹیکس سے روک دیا ۔جسٹس مسز عائشہ ملک اورجسٹس شاہد کریم کی عدالتوں نے علیحدہ علیحدہ رٹ پٹیشنز میں زرعی انکم ٹیکس کی وصولی سے تاحکم ثانی روک دیا۔ جاوید عمران رانجھا ایڈووکیٹ کی طرف سے پٹیشنرز سلطان احمد،لیاقت علی،بشیر احمد،شہریار دھول رانجھا،اعظم، اشرف، رؤف احمد،محمد آصف،محمد افضل چک کمال،محمد اصغر،احسان اﷲ،محمدافضل،سکندر حیات پاہڑیانوالی،مظہر اقبال،قمر عباس محمد اشرف،سرفراز احمدبھنڈر کلاں اور محمد خان چک عبداﷲ نے موقف اختیار کیا تھا کہ زرعی انکم ٹیکس کی غیر قانونی تشخیص کی گئی ہے جس پر عدالت عالیہ نے حکم صادر کرتے ہوئے اے سی پھالیہ کو زرعی انکم ٹیکس کی وصولی سے روک دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں