غریبوں کی دادرسی کے لیے اختیارات کا استعمال جرم بن گیا,حکمران پارٹی کی بااثر قبضہ مافیا دوسرے اسسٹنٹ کمشنر کو بھی لے ڈوبی

job leave tensionمنڈی بہاوالدین: غریبوں کی دادرسی کے لیے اختیارات کا استعمال جرم بن گیا حکمران پارٹی کی بااثر قبضہ مافیا دوسرے اسسٹنٹ کمشنر کو بھی لے ڈوبی چیئرمین یونین کونسل حاصلانوالہ ریاض شاہ قبرستان کی 3ایکڑ اراضی پر قبضہ کرلیا،ڈی سی کے حکم پر قبضہ وگزار کروانے پراسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کو OSDبنادیا،ن لیگی چیرمین کے خلاف شدید نعرہ بازی ۔اے سی پھالیہ کا تبادلہ نا منظور نا منظور کے نعرے ۔۔۔

منڈی بہاوالدین کے علاقے یونین کونسل حاصلانوالہ کے چئیرمین ریاض شاہ نے قبرستان کی 3ایکڑ اراضی پر قبضہکرلیا تھا جس کو واگزار کروانے کے لیے مکین علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر کاشف رضا اعوان کو درخواست دی اسسٹنٹ کمشنر نے قانونی طریقہ کے مطابق جگہ کی نشاندہی کرواتے ہوئے ن لیگی چئیرمین کے قبضہ سے قبرستان کی اراضی واگزار کرو الی جس رنجش پر ن لیگی چیرمین حاصلانوالہ ریاض شاہ نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر حکومتی ایم پی اے ، طارق رضوی سے اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلے کا مطالبہ کیا،
مکین علاقہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا،
میرٹ پر کام کرنے والے افسران کو سیاسی بھینٹ چڑھایا جا رہا لوگوں کا کہنا تھاکہ حکومت پنجاب کی میرٹ پالیسی محض تشہیری مہموں تک موجود ہے جبکہ خادم اعلیٰ پنجاب کی بغل میں بیٹھے لوگ نچلی سطح پر میرٹ کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے لوگو ں نے کہا کہ ن لیگی چئیرمین یونین کونسل حاصلانوالہ ریاض شاہ اور بابر نے قبرستان کی اراضی بھٹہ خشت کے استعمال کے لیے قبضہ کر لیا تھا جس کی دادرسی کیلیے ایس ایچ او تھانہ پاہڑیانوالی اشفاق احمد بٹ کو درخواست دی گئی بات نہ بننے پر ڈی پی او منڈی بہاوالدین ،خالد بشیر چیمہ کو بھی درخواست دینے کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کاشف رضا اعوان کے پاس مسئلہ آیا جس نے حکومتی پریشر کو مسترد کرتے ہوئے تحصیلدار سے رپورٹ طلب کر کے پولیس کی مدد سے حاصلانوالہ کی قبضہ شدہ 3ایکڑ اراضی کو چئیرمین یونین کونسل سے واگزار کروا لی انصاف پسند اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کاشف رضا اعوان کو حکومت پنجاب کی میرٹ پالیسی کے تحت قبضہ مافیا سے قبرستان کی اراضی واگزار کروانے کا انعام فی الفور OSDبنا کر لاہور رپورٹ دینا کا حکم صادرفرما دیا ۔ ان کے پیشرو اسسٹنٹ کمشنر واحد ارجمند ضیا جس نے یہ اراضی ن لیگی کارندوں سے چھڑوانے کی کوشش کی تھی جس بناء پر انہیں بھی ٹرانسفر کر دیا گیا اس طرح یہ دوسرے اسسٹنٹ کمشنر ہیں جن کو عوام الناس کے مفاد میں کام کرنے کا انعام ضلع بدری کے طور پر دیا گیا لوگوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ایماندار اسسٹنٹ کمشنر کاتبادلہ روکنے کا مطالبہ کیا ۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں