سچ کا ساتھ دینے والے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کاشف رضا اعوان کاسیاسی تبادلہ، عوام میں تشویش کی لہر

AC Phalia Kashif Raza Awan mbdin newsملک وال(تحصیل رپورٹر)اختیارات کو غریبوں کی دادرسی کے لیے استعمال جرم بن گیا ن لیگی چئیرمین کے قبضہ سے قبرستان کی زمین واگزار کروانے کے جرم میں اسسٹنٹ کمشنر کاشف رضا کا تبادلہ سول سوسائٹی و سماجی تنظیموں کا خادم اعلیٰ پنجاب کی میرٹ پالیسی پر کڑی تنقید اس سے قبل بھی رہنے والے اسسٹنٹ کمشنر اسی قبرستان کی قبضہ شدہ جگہ کو واگزار کروانے کی کوشش کرنے کے جرم میں ٹرانسفر کر دئیے گئے تھے تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں حاصلانوالہ میں چئیرمین یونین کونسل ریاض شاہ جو کہ قبرستان کی 3ایکڑ زمین پر عرصہ دراز سے قابض تھا عوامی شکایات پر فرض شناس افسر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کاشف رضا اعوان نے متنازعہ جگہ کی قانونی طریقے کے مطابق نشاندہی کرواتے ہوئے قبرستان کی زمین واگزار کروا لی جس پر ن لیگی چئیرمین ریاض شاہ اور اس کے دیگر ساتھیوں کے کہنے پر اسسٹنٹ کمشنر کا تبادلہ فی الفور لاہور کر دیا گیا سول سوسائٹی کے نمائندوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خادم اعلیٰ پنجاب کی میرٹ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب قبضہ مافیا کی پشت پناہی کر رہی ہے جس بل بوتے پر قبضہ مافیا قبرستان جیسی عوامی جگہوں پر بھی قبضہ جمائے بیٹھے ہیں شہریوں نے کہا اس سے قبل بھی رہنے والے اسسٹنٹ کمشنر نے یہی قبرستان کی جگہ واگزار کروانے کی کوشش کی تھی جس پر انہیں بھی ٹرانسفر کر دیا گیا تھا کاشف رضا اعوان جنہوں نے بااثر قبضہ مافیا سے زمین واگزار کروالی جس کا انعام خادم اعلیٰ کی میرٹ پالیسی کے مطابق فوری طور پر لاہور تبادلہ کی صورت میں دیا گیا عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں شہباز شریف سے فرض شناس قابل اسسٹنٹ کمشنر کاشف رضا اعوان کا تبادلہ فی الفور روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت اسی طرح ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتی رہی اور اسسٹنٹ کمشنر کا تبادلہ نہ روکا گیا تو سول سوسائیٹی اور تحصیل بھر کے ہزاروں عوام حکومت کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک چلائیں گے۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں