یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

petrol desielاسلام آباد: اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی اضافے کی سفارش کردی جس کے بعد یکم جولائی سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید سے پہلے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور اس ضمن میں اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جولائی سے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ہائی اوکٹین ساڑھے 3 روپے اور ڈیزل 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عیدالفطر کی آمد کے باعث پیٹرول و ڈیزل کی قیمت برقرار رکھے جانے کا امکان ہے تاہم وزیراعظم کی منظوری کے بعد ہی پیٹرولیم کی قیمتوں کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں