گیپکو سب ڈویژن ملکوال نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،پچھلے 2 روز سے سارا دن بجلی بند

Loadsheding bulb lightملک وال(نامہ نگار)گیپکو سب ڈویژن ملکوال نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرتے ہوئے پچھلے 2 روز سے سارا دن بجلی بند رکھ کر روزہ داروں کو اذیت میں مبتلا کیے رکھا شہریوں کا گیپکو چیف سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کرنے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق گیپکو سب ڈویژن ملکوال نے گزشتہ 2 روز سے سارا دن فنی خرابی اور مین سپلائی کی بندش کے نام پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرتے ہوئے بجلی بند کئے رکھی جس کی وجہ سے واپڈا اہلکاروں نے روزہ داروں اور بچوں کو شدید اذیت میں مبتلا کر دیا۔ شہریوں ظفر اقبال ،نسیم اکمل خان، امان اﷲ گوندل،شعیب ظفر گوندل نے گیپکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں