ساڑھے 45کروڑ کی لاگت سے 4نئی کارپٹڈسڑکوں کی تعمیر،6دیہاتوں میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام اگلے ماہ شروع

Mumtaz Ahmad Tararمنڈی بہاؤالدین(بیورورپورٹ)ساڑھے 45کروڑ کی لاگت سے 4نئی کارپٹڈسڑکوں کی تعمیر ،نکاسی آب اور 6دیہاتوں میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام اگلے ماہ شروع ہوگا۔اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں حلقہ این اے 108میں سب سے زیادہ پروجیکٹس شروع ہورہے ہیں جن پراگلے ماہ جولائی میں ٹینڈرنگ کے بعدکام کا آغاز ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی ممتازاحمد تارڑ نے اپنی رہائش گاہ پر معززین علاقہ اور میڈیا کو ترقیاتی پروگراموں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل سیدازاہد فراز تارڑ،چیئرمین امجد تارڑ،منشاگوندل،نوشیرواں تارڑ، عزت رسول ایڈووکیٹ ،سرفرازاحمدخان،چوہدری محمدارشد،چوہدری عمران ،عرفان نوازرانجھاکالم نگار،تیموردھدرا،کاشف رانجھا،نوید ساہی،چوہدری مختااحمدبہاول کا اور ضلعی میڈیاکوارڈینیٹرمسلم لیگ ن افضال بھٹی بھی موجودتھے۔ممتازاحمد تارڑایم این اے نے مزید کہا کہ کارپٹڈ سڑکیں کوٹلی خوردتا پاہڑیانوالی براستہ بھنڈر،رجوعہ، بسینتھل،سیداسگھر، دوگل تاباہری براستہ بمبلی،ڈھل ،چھنی،لکھیا،رتو،منڈی بہاؤالدین تا لکھنانوالہ براستہ شہیدانوالی،مانو چک پل نہر تاپیچوکوٹ براستہ پنڈی کالو،میلواور کوٹ ستار شامل ہیں۔انہوں نے مزیدبتایا کہ جانو چک کلاں،جانوچک خورد،مانو چک نئی آبادی،باسی کلاں،باسی خورد،سینتھل،چھنی ہست،ادوسروانی،شیخ علی پور،نارنگ ،کھوسر،رتی پنڈیکامنکی،چاڑکے،لونگ،اسداﷲ پوراور ملیاں میں انڈرگراؤنڈ نکاسی آب کا کام شروع کروایا جارہا ہے جبکہ لک ،سندھانوالہ،ہیگروالہ،پھرے،ٹھٹھہ پھرے،کوٹ نواب شاہ،سوہاوہ وڑائچاں میں سوئی گیس کی فراہمی کے کام کا آغازکیا جارہا ہے۔علاوہ ازیں منڈی بہاؤالدین شہر کے لئے سوئی گیس پائپ کی تنصیب کیلئے 8کروڑ، سوہاوہ بولانی،جملانی ،دلوآنہ کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے ،مانگٹ قصبہ میں سوئی گیس پائپ کیلئے 50لاکھ ،جھولانہ ،لیدھر،رگھ رائیکے،اور مانوچک کیلئے 70لاکھ ،شہیدانوالی، مونگ گیس پائپ بچھانے کیلئے 1کروڑ 70لاکھ ،جانو چک پاہڑیانوالی کیلئے 1کروڑ 20لاکھ ،جبکہ پھالیہ اور دوگل کیلئے 2کروڑ کے فنڈز جاری ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں