پاکستان دنیا کا تیسرا سستا ترین ملک ہے، سروے

market bazaar bazar vegitable fruite mandiعالمی سطح پر ہونے والے سروے میں پاکستان کو دنیا کا تیسرا سستا ترین ملک قرار دیا گیا ہے جب کہ بھارت پہلے نمبر پر موجود ہے۔

غیر ملکی ادارے ’’نمبیو‘‘ کی جانب سے کیے گئے سروے میں دنیا بھر کے ممالک میں رہائش اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ بھارت میں رہائشی انڈیکس 24.14 ہے جو اسے دنیا کا سستا ترین ملک بناتا ہے۔ اس فہرست میں لاطینی امریکا کا ملک’’مالودوا‘‘ دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر شامل ہے جب کہ فہرست میں قازقستان اور نیپال بھی شامل ہیں۔ سروے کے مطابق فلپائن، جنوبی افریقا، رومانیہ، کولمبیا اور سربیا بھی سستے ممالک کی فہرست میں آتے ہیں۔

نمبیو سروے  کے مطابق  اس سروے میں کسی ملک میں کھانے پینے اور دیگر ضروریات کے 50 آئٹمز، ریستوران، کپڑے، ٹیکسی ، انٹرنیٹ اور موبائل فون بلز کا جائزہ لیا گیا جس کے مطابق  دنیا میں سب سے سستی رہائش اور کھانا نیپال میں ملتا ہے۔ کیوبا میں عوامی ٹرانسپورٹ، بجلی اور سینیما اس فہرست میں سب سے سستت ہیں۔ فہرست میں رومانیہ میں انٹرنیٹ اسپیڈ سب سے بہتر ہے اور بوسنیا واحد ملک ہے جہاں آبادی کی اکثریت شہروں کی بجائے دیہی علاقوں میں رہتی ہے۔

دنیا کے مہنگے ترین ممالک:

’’نمبیو‘‘ سروے میں دنیا کے مہنگے ممالک کا بھی جائزہ لیا گیا جس کے مطابق سمندر پار برطانوی علاقہ برمودا مہنگے ممالک میں سر فہرست ہے جہاں کا رہائشی انڈیکس 133.68 ہے۔ اس کے بعد سوئزرلینڈ کا نمبر ہے جب کہ بہاماس، ناروے، اور آئس لینڈ دنیا کے پہلے 5 مہنگے ترین ملک میں شامل ہیں جن میں برطانیہ کا بارہواں اور امریکا کا اکیسواں نمبر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں