رمضان بازاروں میں اشیا کے معیار اور صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا

DCO visiting ramzan bazaar mandi bahauddinرمضان بازاروں میں اشیا کے معیار اور صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،ڈی سی او مظفر خان سیال
رمضان پیکیج کا مقصد عام آدمی کو ریلیف پہنچانا ہے، عوام کی مشکلات بڑھانے والے دکانداروں یا سرکاری اہلکاروں سے نرمی نہ برتی جائے
ڈی سی او کی رمضان بازار کے دورے میں گفتگو، شہریوں کو انتہائی اچھے ماحول میں ضروری اشیا سستے داموں دستیاب ہیں، صدر انجمن تاجران
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں اشیا کے معیار اور صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ رمضان پیکیج کا مقصد عام آدمی کو ریلیف پہنچانا ہے۔ عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث بننے والے دکانداروں یا سرکاری اہلکاروں سے کوئی نرمی نہ برتی جائے۔آج (سوموار) کمیٹی چوک پر رمضان بازار کا دورہ کرنے کے موقع پر انہوں نے انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سبسڈی کم آمدن والے افراد کیلئے ہیں۔ گاہکوں کی شکل میں دکاندارخریداروں پر نظر رکھی جائے ۔انہوں نے تمام سٹالز کا معائنہ کیا جبکہ آٹے اور چینی کی فروخت کا ریکارڈ رکھنے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ نے ڈی سی او کو بریفنگ دی۔اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر اسد ادریس قریشی نے انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو انتہائی اچھے ماحول میں ایک چھت تلے تمام ضروری اشیا سستے داموں دستیاب ہیں جبکہ معیار بھی بہترین ہے۔ مظفر خان سیال نے کہا کہ تاجر برادری بھی رمضان میں عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کیلئے تعاون کررہی ہے۔ قبل ازیں صبح سویرے ڈی سی او اور ڈی پی او نے سبزی و پھل منڈی کا مشترکہ دورہ کیا اور بولی کے عمل کی نگرانی کی۔ انہوں نے ہدایت کی کسی سبزی یا پھل کی سپلائی میں کمی نہیں آنی چاہئیے جبکہ نرخوں کو بھی بدستور مستحکم رکھا جائے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں