غریب محنت کش کے گھر میں زبردستی گھس کر 5 افراد نے خاتون کو ڈنڈوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا

arrest kidnap rap tashadudملک وال(نامہ نگار) غریب محنت کش کے گھر میں زبردستی گھس کر 5 افراد نے خاتون کو ڈنڈوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ۔پولیس تھانہ ملکوال نے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات مطابق واڑہ چامیاں کے رہائشی غریب محنت کش نوید احمدنے تھانہ ملکوال کو درخواست گزارتے ہوئے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ملزم شہباز احمد نے ہمارے گھر سے موبائل اور10 ہزار نقدی چوری کر لی تھی اور گزشتہ روز ہم نے اپنا موبائل اس سے واپس مانگا تو وہ طیش میں آگیا اور اپنے دیگر4 ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی ہمارے گھر میں گھس آیا اور گھر میں موجود میری بیوی عطیہ بی بی کو ڈ نڈوں کے وار کر کے شدیدز خمی کردیا جبکہ پولیس تھانہ ملکوال مصروف تفتیش ہے ۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں