مون سون کے آغاز کے ساتھ ہی ممکنہ سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کے انتظامات مکمل کرلئے جائیں

DCO Mandi Bahauddin Muzaffar Khan Sialملک وال(نامہ نگار)ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ مون سون کے آغاز کے ساتھ ہی ممکنہ سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کے انتظامات مکمل کرلئے جائیں۔ متاثرین کے قیام کیلئے ریلیف کیمپس کی جگہوں کا بھی معائنہ کیا جائے اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز حفاظتی پشتوں کا ایک بار پھرمعائنہ کریں۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ سیلاب کی صورت میں زندگی بچانے والی تمام ادویات بالخصوص سانپ کے کاٹنے کی دوائی ضرور موجود ہونی چاہیئے۔ انہوں نے ڈرین والے نالوں کی صفائی کے انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈرینج ڈیپارٹمنٹ کے افسروں کی سرزنش کی۔ ڈی سی او نے خبردار کیا کہ مون سون میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے کسی اہلکار کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے ریسکیو 1122کو ہدایت کی کہ ہنگامی حالات میں کشتیوں، لائف جیکٹس اور دیگر ضروری آلات کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ طوفانی بارشوں کی صورت میں پانی کی فوری نکاسی کیلئے آلات چالو حالت میں رکھے جائیں۔ تمام محکمے آپس میں معلومات کا تبادلہ کریں۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں