رمضان بازارملکوال خریداری کیلئے آئے نوجوان کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے اڑا

bike chor choorرمضان بازار خریداری کیلئے آئے نوجوان کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے اڑا ، پولیس اہلکار پنکھے کی لیتے کے مزے لیتے رہے۔

ملک وال(نامہ نگار) تفصیلات کیمطابق نواحی موضع مڈھ کا رہائشی نوجوان اپنی والدہ کے ہمراہ سستا رمضان بازار ملک وال میں خردیاری کیلئے آیا نوجوان نے موٹر سائیکل رمضان بازار کے پارکنگ میں کھڑی کر کے لاک کی اور والدہ کے ہمراہ خریداری میں مصروف ہو گیا جب واپس آیا تو دیکھا کہ موٹر سائیکل غائب تھی جسے کوئی نامعلوم چور لے اڑا ہے ۔ یاد رہے کہ رمضان بازار میں پولیس کی نفری تعینات ہوتی ہے پولیس اہلکار گرمی کی وجہ سے پنکھا لگا کر بیٹھ جاتے ہیں ۔ جبکہ چور ان کی موجودگی میں ہی واردات کر کے فرار ہو جاتے ہیں پولیس تھانہ ملک وال نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں