ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں نئے لیڈیز پارک کاافتتاح،کینال پارک کی تعمیر بھی آخری مراحل میں ہے

Ladies park mandi bahauddinشہرکی خوبصورتی بڑھانے کیلئے جتنے منصوبے مکمل کئے انکی ماضی میں مثال نہیں ملتی،ڈی سی او مظفر خان سیال
ماسٹر پلان کے تحت چوکوں اور چوراہوں کی آرائش کی گئی ، نئے پارک بھی بنائے گئے ہیں، کینال پارک کی تعمیر بھی آخری مراحل میں ہے
ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں نئے لیڈیز پارک کاافتتاح،ڈی سی او کی آرائشی ٹائلیں اور لائٹس بھی لگانے کی ہدایت،ای ڈی او فنانس کی بریفنگ
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی او مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ منڈی بہاؤالدین کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے جتنے منصوبے مکمل کئے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ ماسٹر پلان کے تحت نہ صرف چوکوں اور چوراہوں کی آرائش کی گئی ہے بلکہ نئے پارک بھی بنائے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں نئے لیڈیز پارک کاافتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے الگ پارک کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی جہاں نہ خواتین کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گی بلکہ یہاں دیگر سوشل سرگرمیاں بھی ہوسکیں گی۔ اس موقع پر ای ڈی او فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ میاں ظہرالدین بابر نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈی او فاریسٹ محمد علی بٹ نے بتایا کہ واکنگ ٹریک کے اردگرد پودے اور درخت لگا دیے گئے۔ بچوں کیلئے جھولے بھی لگائے جارہے ہیں۔ ڈی سی او نے لیڈیز پارک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ پارک میں آرائشی ٹائلیں اور لائٹس بھی لگائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ کینال پارک کی تعمیر بھی آخری مراحل میں ہے۔ جو شہر کی خوبصورتی میں ایک اچھا اضافہ ہوگا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں