میری زندگی کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے جس کو بلا امتیاز جاری رکھا جائے گا

Ch sarwar gondal chak saidaملک وال(نامہ نگار)میری زندگی کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے جس کو بلا امتیاز جاری رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما چوہدری سرور گوندل نے موضع چک سیدا میں اپنی رہائش گاہ پر مستحقین میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے غریبوں کی مالی امداد کا سلسلہ 2005 سے شروع کر رکھا ہے اور اﷲ تعالیٰ کی مہربانی سے اس میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے اور انشاﷲ یہ مالی امداد کا سلسلہ ہماری ساری زندگی جاری رہے گا سرور گوندل نے کہا کہ انسانوں کی خدمت کر کے جو روحانی سکون ملتا ہے وہ اور کسی بھی عمل میں نہیں ملتا انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقہ میں غربت بہت زیادہ ہے اس کو کم کرنے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے اور تمام مخیر حضرات کو چاہئے کہ وہ اپنے ارد گرد بسنے والے بہن بھائیوں کا خیال رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں