وزن سے کم پیمانہ استعمال کرنے پر پٹرول پمپ سیل، گرانفروشی پر دکانداروں کو 16ہزار جرمانہ

petrol desielوزن سے کم پیمانہ استعمال کرنے پر پٹرول پمپ سیل، گرانفروشی پر دکانداروں کو 16ہزار جرمانہ
ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری رانا گلفام حیدر کی پھالیہ،مانگٹ اور چوک ست سرا میں متعدد پھل فروشوں اوردکانداروں کے خلاف کارروائی
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈسٹرکٹ آفیسر(انڈسٹری)/سپیشل پرائس مجسٹریٹ رانا گلفام حیدرنے دھول رانجھا میں واقع پٹرول پمپ سیل جبکہ گرانفروشی پر متعدد دکانداروں کو 16ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ سپر سٹار پٹرولیم میں پیمائش سے کم وزن پرپٹرول فروخت کیا جارہا تھا۔دریں اثنا رانا گلفام نے مہنگے داموں اشیا بیچنے پرپھالیہ کے پھل فروش عثمان چشتی کو 5ہزار، وسیم پھل فروش کو 2ہزار،مانگٹ کے آصف کریانہ سٹور کو 2ہزار،شاہد عمران کریانہ سٹور کو3ہزار جبکہ ست سرا پر حافظ سویٹس کو مقررہ نرخ سے زائد پر کھجوریں فروخت کرنے پر 7ہزار روپے جرمانہ کیا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں