رمضان پیکیج کا مقصد کم آمدنی والے افراد تک پہنچنا ہے جس میں حکومت کو کامیابی ملی

DCO visiting ramzan bazaar phaliaرمضان بازار عام آدمی کیلئے ریلیف کا بڑا ذریعہ ثابت ہورہے ہیں،ڈی سی او مظفر خان سیال
رمضان پیکیج کا مقصد کم آمدنی والے افراد تک پہنچنا ہے جس میں حکومت کو کامیابی ملی،خفیہ طریقے سے بھی سٹالز کی مانیٹرنگ کی جائے
ڈی سی او کا رمضان بازار کا اچانک دورہ، سٹالز اور اشیا کا معائنہ ،اے سی پھالیہ کی بریفنگ ،ڈی پی او کے ساتھ سبزی منڈی کا بھی دورہ
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ رمضان بازار عام آدمی کیلئے ریلیف کا بہت بڑا ذریعہ ثابت ہورہے ہیں۔ رمضان پیکیج کا مقصد کم آمدنی والے افراد تک پہنچنا ہے جس میں پنجاب حکومت کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پھالیہ رمضان بازار کے اچانک دورے میں انہوں نے کہا کہ صاف ستھرے ماحول میں ایک ہی چھت تلے تمام ضروری اشیا سستے داموں فراہم کی جارہی ہیں اور معیار بھی عام مارکیٹ سے بہتر ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کاشف رضااعوان نے ڈی سی او کو رمضان بازار میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈی سی او نے تمام سٹالز اور وہاں رکھی اشیا کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کئی صارفین سے بھی بات کی جنہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مظفر خان سیال نے ٹی ایم اے کو ہدایت کی کہ خفیہ طریقے سے بھی سٹالز کی مانیٹرنگ کی جائے اور رجسٹر پر درج شکایات پر ایکشن لے کر ہفتہ وار رپورٹ بھجوائی جائے۔قبل ازیں صبح کے وقت انہوں نے ڈی پی او راجہ بشارت محمود کے ساتھ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور قیمتوں کے عمل کی نگرانی کی۔انہوں نے ہدایت کی قیمتوں کو ہرصورت میں مستحکم رکھا جائے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں