بجلی کے ساتھ گیس کی بھی لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے

sui gas loadsheddingملک وال (نامہ نگار) بجلی کے ساتھ گیس کی بھی لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے ، وزیر اعظم گرمیوں میں گیس کی بلاجواز لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں شہری حلقوں کا مطالبہ۔تفصیلات کیمطابق شدید گرمی کے باوجود گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جب بجلی بند ہوتی تو ساتھ ہی گیس کی سپالئی بھی بند کر دی جاتی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بالخصوص خواتین کو سحری اور افطاری کی تیاری میں دشواری ہوتی ہے ۔ مسعود شاہ ، سرفراز گیلانی، اکرم، خلیل اور دیگر شہریوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ محکہ سوئی گیس کا مقامی عملہ گیس کی سپلائی بھی بند کر دیتا ہے جبکہ بعض اوقات گیس کا پریشر بہت کم کر دیا جاتا ہے ۔ شہریوں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں گیس کی بندش کا نوٹس لیا جائے۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں