رمضان بازار میں معیاری اشیا کی سستے داموں فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی

MPA visiting ramzan bazaar malakwalملک وال(نامہ نگار) رمضان بازار میں معیاری اشیا کی سستے داموں فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ماہ رمضان میں شہریوں کو سہولتیں کی فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور ممبر پنجاب اسمبلی شفقت محمود گوندل نے سستا رمضان بازار ملک وال کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کے ویژن کیمطابق سستا رمضان بازار وں میں تمام ضروری اشیائے ضروریہ عوام کو سستے داموں فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں اشیا کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور عوام کو معیاری اشیا فراہم کی جارہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب بجٹ میں بھی خادم اعلیٰ نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے ہیں جس سے پنجاب میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں کافی بہتری آئی ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ 6سے 8گھنٹے شیڈول کیمطابق ہو رہی ہے جبکہ سحری اور افطاری کے وقت بجلی بلاتاخیر فراہم کی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں