ممبر بورڈ آف ریونیو وحید اختر انصاری کامنڈی بہاؤالدین کے 5رمضان بازاروں کا دورہ،اطمینان کا اظہار

Waheed Ansari Member board of reveneuممبر بورڈ آف ریونیو وحید اختر انصاری کامنڈی بہاؤالدین کے 5رمضان بازاروں کا دورہ،اطمینان کا اظہار
تمام سٹالوں اور اشیا کا معائنہ کیا،اوزان کی درستگی چیک کی،اظہاراطمینان،ملکوال ،پھالیہ کے رمضان بازاروں میں بھی سہولیات کا جائزہ لیا
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ممبر بورڈ آف ریونیو وحید اختر انصاری نے منڈی بہاؤالدین کے5رمضان بازاروں کا دورہ کر کے انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ منڈی شہر کے رمضان بازار میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ نے انہیں بریفنگ دی۔ وحید انصاری نے تمام سٹالوں اور وہاں پڑی اشیا کا معائنہ کیا۔ بالخصوص انہوں نے ہر سٹال پر اوزان کی درستگی چیک کی۔ انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنائی جائے۔ انہوں نے آٹے کے تھیلوں اور گھی، چینی، دال کے پیکٹوں کا وزن بھی تولا۔ ممبر بورڈ آف ریونیو نے کٹھیالہ شیخاں رمضان بازار کا بھی دورہ کیا۔ پھالیہ رمضان بازار کے دورے میں اسسٹنٹ کمشنر کاشف رضا اعوان نے انہیں مختلف سہولیات کی تفصیلات بتائیں۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ملکوال آصف رضا کے ساتھ انہوں نے ملکوال اور موضع رکن کے رمضان بازاروں کا بھی دورہ کیا۔ آصف رضا نے بتایا کہ ڈی سی او، ڈی پی او اور وہ خود باقاعدگی کے ساتھ رمضان بازاروں کا دورہ کر رہے ہیں۔ عمدہ انتظامات پر وحید انصاری نے انہیں شاباش دی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں