محکمہ لائیو سٹاک منڈی بہاؤالدین نے دیہی خواتین میں23مویشی مفت تقسیم کئے

ADC distribution animals in livestock mandi bahauddin محکمہ لائیو سٹاک منڈی بہاؤالدین نے دیہی خواتین میں23مویشی مفت تقسیم کئے
وزیراعلیٰ پروگرام کے تحت تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال وڑائچ تھے، خواتین نے اپنے ہاتھوں سے پرچی نکالی
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب کے دیہی خواتین کو با اختیار بنانے کے پروگرام کے تحت محکمہ لائیو سٹاک منڈی بہاؤالدین نے خواتین میں اعلیٰ نسل کی 23بچھڑیاں اور جھوٹیاں مفت تقسیم کیں۔ ویٹرنری ہسپتال میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ تھے۔ انہوں نے قرعہ اندازی کے عمل کی نگرانی کی۔ امیدوار خواتین نے اپنے ہاتھوں سے پرچی نکالی۔ افضال وڑائچ نے مویشی حاصل کرنے والی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اختتام پذیر مالی سال کی یہ تیسری قرعہ اندازی ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک آئندہ سال بھی یہ سکیم جاری رکھے گا۔ تمام جانور صحتمند اور خوبصورت ہیں۔ مویشی حاصل کرنے والی غریب اور بیوہ خواتین دودھ بیچ کر اپنے کنبے کی کفالت کر سکیں گی۔ اس موقع پر ای ڈی او زراعت میاں عبد الرشید، ڈی ایل او ڈاکٹر ممتاز بیگ ، ڈپٹی ڈی ایل او ڈاکٹر ضیاء اﷲ گوندل ، ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر حفصہ اور دیگر موجود تھے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں