منڈی بہاؤالدین،پھالیہ،ملکوال میں کریک ڈاؤن:15گرانفروش جیل پہنچ گئے،20ہزار روپے جرمانہ

Arrest in jailاے سی منڈی شبیرحسین چیمہ نے 7افراد،اے سی ملکوال آصف رضا ،اے سی پھالیہ کاشف رضا اعوان نے 4،4دکانداروں کو گرفتارکیا
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )رمضان المبارک میں مہنگے داموں اشیائے خوردنی بیچنے والے 15دکانداروں کو جیل بھجوادیا گیا،20ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ۔ضلعی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کر کے گراں فروشی پر 7افراد جہانزیب،صداقت،علی، افضل،ابرار،غفران اور خواجہ کامران کو گرفتار کرکے 12ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ملکوال آصف رضا نے 4دکانداروں کو جیل بھجوا دیا جبکہ 8ہزار روپے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔ اسی دوران اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کاشف رضا اعوان نے رانسیکے اور پاہڑیانوالی میں کارروائی کرتے ہوئے 4گرانفروشوں کو 3دن کے لئے جیل بھجوا دیا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں