حکومت کی طرف سے ضلع منڈی بہاوالدین کا چیئرمین زکوٰۃ نامزد نہ کرنے سے مستحقین گزشتہ 3 سال سے زکوٰۃ سے محروم

Zakat 2.5%ملک وال(نامہ نگار) حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع منڈی بہاوالدین کا چیئرمین زکوٰۃ نامزد نہ کرنے سے مستحقین گزشتہ 3 سال سے زکوٰۃ سے محروم ہیں تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع منڈی بہاوالدین کا ضلعی چیئرمین زکوٰ ۃ و عشر نامزد نہ کرنے سے مستحقین گزشتہ 3 سالوں سے زکوٰ ۃ سے محروم ہیں مستحقین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شفقت محمود گوندل کے ممبر پنجاب اسمبلی بننے کے بعد چیئرمین کی سیٹ خالی چلی آرہی اور ہر سال کروڑوں روپے واپس جارہے ہیں ہے جس کی وجہ سے ہمیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شدید مالی پریشانی لاحق ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر چیئرمین نامزد کر کے ہم غریبوں کے حال پر رحم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں