مستحقین زکوٰۃ کو اُن کا مکمل حق دیں تو دورِ فاروقی پلٹ سکتا ہے، مکرم ویلفیئر فاؤنڈیشن گوجرہ

Zakatمستحقین زکوٰۃ کو اُن کا مکمل حق دیں تو دورِ فاروقی پلٹ سکتا ہے، مکرم ویلفیئر فاؤنڈیشن گوجرہ
اگر ہم مستحقینِ زکوٰۃ کو اُن کا مکمل حق دیں تو دورِ فاروقی پلٹ سکتا ہے۔ حافظ محمد نواز لک
گوجرہ (نامہ نگار)اگر مستحقین زکوٰۃ کو اُن کا مکمل حق دیں تو دورِ فاروقی پلٹ سکتا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین مکرم ویلفیئر فاؤنڈیشن گوجرہ حافظ محمد نواز لک نے مکرم ماہانہ کفالت پیکج کی تقسیم کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ رشتہ خون کا نہیں احساس کا ہوتا ہے مکرم ویلفیئر فاؤنڈیشن مسلسل 3سال سے ماہانہ کفالت پیکج پیش کر رہی ہے 40خاندانوں کو کفالت پیکج تقسیم کیا جاتا ہے فی خاندان کو ملنے والے کفالت پیکج میں 1من راشن ہوتا ہے جس سے ایک خاندان بآسانی گزارہ کر سکتا ہے تمام صاحب احساس افراد کواس مقدس مشن میں شمولیت کی دعوت دی جاتی ہے اگر وہ اپنے ذاتی اخراجات کو تھوڑا سا کنٹرول کریں تو بآسانی ایک خاندان کی کفالت کر سکتے ہیں اس موقع پر پرنسپل مکرم گرلز کالج حافظ محمد اعجاز اور اے ٹی آئی کے ضلعی راہنما بلا ل حسن موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں