سحرو افطار میں لوڈشیڈنگ کا معاملہ گیپگو حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا،ڈی سی او،ڈی پی او

dco dpo meetingسحرو افطار میں لوڈشیڈنگ کا معاملہ گیپگو حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا،ڈی سی او،ڈی پی اومنڈی بہاؤالدین
شہریوں کی پریشانی کا احساس ہے لیکن ملک میں بجلی کے مجموعی مسئلے کا حل قومی سوچ کے ساتھ نکالنا ہوگا، وفد کے ساتھ ملاقات میں گفتگو
اعلیٰ حکام سے استدعا کرینگے جبری بندش کے بعد شیڈولڈ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے،ایکسئین گیپکوکی ممتاز شہریوں اور انتظامیہ کویقین دہانی
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی او مظفر خان سیال اور ڈی پی او راجہ بشارت محمود نے کہا ہے کہ منڈی بہاؤالدین میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی بندش کا معاملہ گیپگو کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ شہریوں کی پریشانی کا احساس ہے لیکن ملک میں بجلی کے مجموعی مسئلے کا حل قومی سوچ کے ساتھ نکالنا ہوگا۔ وکلااورتاجروں سمیت ممتاز شہریوں کے وفد کے ساتھ ملاقات میں ڈی سی او نے کہا کہ اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ غیراعلانیہ بندش پر کسی اشتعال انگیزی کی بجائے صبرو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر تاجر رہنماؤں کے شکرگزار ہیں۔ اجلاس میں ایکسئین گیپکو نے بتایا کہ شارٹ فال زیادہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد سے بجلی کی فراہمی روک دی جاتی ہے۔ گرمی کی شدت زیادہ ہونے سے بجلی کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔ اعلیٰ حکام سے استدعا کی جائے گی کہ جبری بندش کے بعد شیڈولڈ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نذیر احمد سلفی، تاجر رہنماؤں دیوان معیزاﷲ،اسد ادریس قریشی،بابو بشیر اور شیخ اخلاق نے اپنا نکتہ نظر پیش کیا۔ڈی سی او اور ڈی پی او نے شہریوں کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی شکایات سے پوری طرح آگاہ ہے۔ انہوں نے ایکسئین گیپکو کو فوری طورپر گوجرانوالہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر گیپکو سے ملاقات کی ہدایت کی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں