6جون کے بعد آڑو سواتی کے سواہر سبزی اور پھل کی قیمت میں کمی آئی ، ڈی سی او,ڈی پی او

DCO&DPO visit to sabzi mandi mbdinمنڈی بہاؤالدین میں رمضان کے دوران سبزیوں ،پھلوں کے نرخوں میں کمی کا زیادہ رجحان
6جون کے بعد آڑو سواتی کے سواہر سبزی اور پھل کی قیمت میں کمی آئی ، ڈی سی او اور ڈی پی او کوسبزی منڈی کے دورے میں بریفنگ
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح پھلوں، سبزیوں کی بولی کے وقت نگرانی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں،ڈی سی او مظفر خان سیال
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) منڈی بہاؤالدین ان اضلاع میں شامل ہوگیا جہاں رمضان کے دوران سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں میں کمی کا زیادہ رجحان پایا جاتا ہے۔ ڈی سی او مظفر خان سیال اور ڈی پی او راجہ بشارت محمود کو صبح کے وقت سبزی وپھل منڈی کے دورے میں بتایا گیا کہ 6جون کے بعد آڑو سواتی کے سواہر سبزی اور پھل کی قیمت میں کمی آئی۔ ڈی سی او نے قیمتوں میں کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح پھلوں، سبزیوں کی بولی کے وقت نگرانی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے افسر اور اہلکار اپنی نیند قربان کرکے عوام کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے منڈی بہاؤالدین کے آڑھتیوں کے کردار کی بھی تعریف کی جنہوں نے عوام کو ریلیف پہنچانے کی کوششوں کا ساتھ دیا۔دریں اثنا مظفر خان سیال نے پرائس مجسٹریٹوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گرانفروشی کے خلاف اپنی متحرک مہم جاری رکھیں اور اس ضمن میں کوئی سفارش خاطر میں نہ لائیں۔ رمضان بازاروں کے علاوہ عام مارکیٹوں میں بھی شہریوں کو ضروری اشیا مقررہ نرخوں پر ملنی چاہئیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں